حمزہ شہباز اور مریم نواز جیل پہنچ گئے

27 Dec, 2018 | 01:06 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر, صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے حمزہ شہباز ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا پہلا دن ہے اور پہلے دن ان کی والدہ بیگم شمیم اختر اور صاحبزادی مریم نواز ملاقات کیلئے جیل پہنچ گئی ہیں، اس کے علاوہ حمزہ شہباز شریف، سردار ایاز صادق، سابق سپیکر رانا محمد اقبال، رانا تنویر سمیت دیگر کارکن بھی کوٹ لکھپٹ جیل میں میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی گرفتاری اور سزا سیاسی انتقام ہے، حکومتی احتساب کے نعرے فراڈ ہیں۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نےسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس سے بری کردیا تھا اور العزیزیہ ریفرنس میں ان کو سات سال قید، اڑھائی کروڑ ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف نے عدالت سے استدعاکی تھی کہ مجھے لاہور کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا جائے۔ جس پر ان کو کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں