سپریم کورٹ نے بڑی پابندی لگا دی

27 Dec, 2018 | 12:52 PM

Sughra Afzal

 (سٹی42) سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی لگاتے ہوئے زرعی اراضی 3 سال سے زائد لیز پر نہ دینے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے کی اراضی لیز پر دینے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، وفاقی وزیر رریلوے شیخ رشید اوررائل پام کلب انتظامیہ عدالت میں پیش ہوئی، سپریم کورٹ نے رائل پام کلب انتظامیہ تحلیل کر دی، میسرز فرگوسن کو رائل پام کلب کی نئی انتظامیہ مقرر کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے میسرز فرگوسن کو رائل پام کلب کا تمام ریکارڈ فوری قبضے میں لینے کا حکم دیتے ہو ئے کہا کہ پرانی انتظامیہ کلب کی حدود میں داخل نہیں ہو سکے گی، کلب میں تمام پروگرام، سرگرمیاں معمول کے مطابق چلیں گی، ریلوے سے متعلق ریکارڈ رائل پام کلب سے باہر نہیں جائےگا۔

 رائل پام سےمتعلق لاہور ہائیکورٹ کے تمام احکامات بھی غیر موثر قرار دے دیئے گئے ہیں، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ میں زیر التواء کلب کے مقدمات بھی منگوا لیے۔

مزیدخبریں