گھی اور کوکنگ آئل خریدنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

27 Dec, 2018 | 12:04 PM

Sughra Afzal

 (عمران یونس) فوڈ اتھارٹی نے مارکیٹ میں فروخت ہونے والے 61 آئل اور گھی برانڈ زفیل قرار دے دیئے۔ 88 برانڈز کا تجزیہ ابھی جاری ہے۔

  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے آئل اینڈ گھی چیکنگ مہم کے جاری کیے گئے نتائج کے مطابق 179 گھی اور کوکنگ آئل برانڈز کا تجزیہ مکمل کرلیا گیا ہے جس میں 118 پاس 61 فیل قراردیئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیل ہونے والے 61 برانڈز پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے مطابق معیار پر پورا نہیں اترسکے۔ 118 برانڈز حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق پائے گئے۔ نتائج کی مکمل فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ یا فیس بک پر ان باکس کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔

کیپٹن(ر) محمد عثمان کے مطابق 88 برانڈز کی چیکنگ کا عمل جاری ہے جس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ فیل ہونے والے برانڈز کی سپلائی مارکیٹ سے اٹھوائی جا رہی ہے۔ اب تک 47223 لیٹر فیل شدہ کوکنگ آئل مارکیٹ سے اٹھوایا جا چکا ہے۔ فیل ہونے والے برانڈز کی مکمل سپلائی مارکیٹ سے اٹھائے جانے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں