ہمائل آرٹ گیلری میں ’’سولو پینٹنگ ایگزیبشن‘‘ کا انعقاد

27 Dec, 2018 | 12:39 AM

Arslan Sheikh

(توقیر اکرم) ہمائل آرٹ گیلری گلبرگ میں’’ سولو پینٹنگ ایگزیبشن‘‘ کا انعقاد,  پینٹنگ پسند کرنے والوں کی  کثیر تعداد نے شرکت کی، نمائش کا افتتاح معروف آرٹس شازلی خان نے کیا۔

ایک ماہ جاری رہنے والی نمائش کے پہلے روز پینٹنگ لورز کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر آرٹس شازلی خان کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد دنیا کو ایک مثبت پیغام دینا ہے، نمائش میں لگی تمام تصاویر ایک کہانی پیش کرتی ہے جو دنیا میں پیار محبت کا پیغام دیتی ہیں۔

نمائش میں آنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہرایک تصویر حقیقی کہانی پیش کرتی ہیں اور اس طرح کی نمائش سے نہ صرف ہنر سامنے آتا ہے بلکہ ایک مثبت پیغام بھی لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

شائقین کا کہنا تھا کہ تصویریں حقیقت بیان کرتی ہیں اگر ان کو بنانے کا طریقہ آتا ہو۔

مزیدخبریں