(سٹی 42) نیب لاہور کے زیر اہتمام اینٹی کرپشن کے موضوع پر لیکچر کا اہتمام۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ساجد نے لیکچر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سیمینار ہال میں منعقدہ تقریب میں نیب لاہور کی جانب سے لیکچر دیا گیا۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد ساجد نے طلبہ و طالبات کو کرپشن اور اس کے تدراک کے حوالے سے آگاہی دی۔ انکا کہنا تھا کہ مالی کرپشن کے ساتھ ساتھ تعلیم حاصل کرنے میں کرپشن کرنا بھی معاشرہ کیلئے نقصان کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ میں عام آدمی کا اداروں کا ساتھ دینا ضروری ہے۔
یو ای ٹی کی فیکلٹی کی جانب سے شرکاء میں شیلڈز اور پھولوں کے تحفے بھی دیئے گئے۔ ڈائریکٹر نیب میجر (ر) غلام رسول کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔
تقریب کے اختتام پر کرپشن کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔
مزید دیکھیے: