پاکستان کرکٹ بورڈ، لاہور ریجن کے صدر شاریز روکھڑی کے خلاف کیس جیت گیا

27 Dec, 2017 | 08:13 PM

عامر رضا

(سٹی42) لاہور سنیئر انٹر ڈسٹرکٹ میں ایسٹ زون کے دو زائد کھلاڑی کھلانے کا معاملہ، لاہور ریجن کے صدر شاریز روکھڑی پر ایک سال کی پابندی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ لاہور ریجن کے صدر شاریز روکھڑی کے خلاف کیس جیت گیا۔ شاریز روکھڑی پر الزام تھا کہ بحیثیت ریجنل صدر غلط کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا۔ پی سی بی کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد موجودہ ریجنل صدر پر ایک سال کی پابندی عائد کی جائے گی۔ لاہور کے سو سے زائد کلبز کی جانب سے پابندی فی الفور نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پابندی لگنے کے بعد لاہور ریجن کی پی سی بی میں سیٹ خالی ہو جائے گی۔ پی سی بی لاہور ریجن کے اس بڑے بحران کے لیے ایڈہاک بھی لگا سکتا ہے۔ ایسٹ زون پر شاریز روکھڑی کی صدارت کے دور میں سنیئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں لسٹ سے ہٹ کر کھلاڑی کھلانے اور مالی بد عنوانی کے الزامات ہیں

مزیدخبریں