ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو: مختلف گرڈ اسٹیشن سے بجلی بند رہے گی، شیڈول جاری

لیسکو: مختلف گرڈ اسٹیشن سے بجلی بند رہے گی، شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لیسکو نے کاہنہ اور کوٹ لکھپت کے علاقوں میں گرڈ سٹیشنز کے تعمیراتی کام کی وجہ سے مختلف علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی بند کرنے کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کاہنہ گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والے الیون کے وی کے متعدد فیڈرز کو بند رکھنے کا شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے مطابق صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک بجلی بند ہو گی۔ 

کاہنہ گرڈ اسٹیشن سے تھیٹر فیڈر، غوثیہ، گرومانگٹ، فیروزپور روڈ، کاہنہ سٹی، کچا روڈ، رسول پورہ، شریک پارک، اور نشاط فیڈر سے بجلی معطل رہے گی۔ اسی طرح کوٹ لکھپت گرڈ سٹیشن سے حمزہ ٹاون، ہلوکی میں بجلی بند ہوگی۔ لاہور گرڈ سٹیشن سے بھوبتیاں چوک، ڈیفنس روڈ، اور چوہنگ گرڈ اسٹیشن سے کوٹ شیخ فیڈر سے بجلی بند رہے گی.