ایل ڈی اے کا جوہر ٹاون اور پی آئی اے روڈ پر آپریشن

27 Dec, 2017 | 05:43 PM

درنایاب

(سٹی42) ایل ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ کا جوہر ٹاون اور پی آئی اے روڈ پر آپریشن، ایل ڈی اے نے تین ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ انفورسمنٹ نے پولیس اور عملے کے ہمراہ جوہر ٹاون میں آپریشن کیا۔ ایل ڈی اے نے سرکاری حدود میں رکھا تین ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔ ایل ڈی اے کی جانب سے مین بلیوارڈ جوہر ٹاون، شادیوال چوک، پی آئی اے روڈ پر کارروائی کی گئی۔

ایل ڈی اے انفورسمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ علی ریاض سیکھو اور باسط عزیز نے کارروائی کی جہاں پولیس بھی انکے ہمراہ تھی۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق سرکاری حدود اور شاہراہوں پر عارضی تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لئے فالو اپ آپریشن بھی کئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں