شوبز ستاروں کیلئے ایف بی آر نوٹسز کی ڈیڈ لائن کا آخری روز

27 Dec, 2017 | 05:15 PM

رضوان نقوی

(سٹی 42)فلمسٹار صائمہ،سٹیج اداکارہ خوشبو،گلوکارہ فریحہ پرویز اوراداکارہ نور نےایف بی آرکو اثاثہ جات ،بنک اکاؤنٹس اور چارسالہ گوشواروں کی تفصیلات فراہم نہ کیں،ایف بی آر نےچاروں شوبز ستاروں کوریکارڈ فراہم کرنےکیلئے 27 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق شوبز ستاروں کوایف بی آر کی طرف سے بھیجے گئےنوٹسز کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے۔ ایف بی آر نےفلمسٹار صائمہ نور، سٹیج اداکارہ خوشبو، فلمسٹار نور اورگلوکارہ فریحہ پرویز کو 20دسمبرکو نوٹسز جاری کئے  تھے۔

 ایف بی آر نےاثاثہ جات،سال دوہزار تیرہ سےدوہزار سولہ تک گوشواروں کی کاپیاں اور بنک اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کیلئے ستائیس دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

 فلمسٹار صائمہ ،نور ،سٹیج اداکارہ خوشبو اور فریحہ پرویز نے تاحال ایف بی آر کو تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ایف بی آر نے20 دسمبرکوگلوکارہ فریحہ پرویزکو واپڈا ٹاؤن ، فلمسٹار صائمہ نور کو ماڈل ٹاؤن ، سٹیج اداکارہ خوشبو کو جوہر ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر نوٹس بھیجا تھا ۔ایف بی آر نے فلمسٹار نور کوڈیفنس میں واقع انکی رہائش گاہ پرنوٹس بھجوایا تھا۔

 ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر جرمانہ عائد کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ۔

مزید دیکھیے:

مزیدخبریں