پنجاب حکومت کا صوبائی اراکین اسمبلی کو نوازنے کا فیصلہ

27 Dec, 2017 | 04:59 PM

(علی رامے ): الیکشن 2018ء کی تیاریاں، وفاق کے بعد پنجاب حکومت نےبھی صوبائی اراکین اسمبلی کو نوازنے کا فیصلہ کرلیا، حلقوں میں منظور اور غیرمنظورشدہ سکیموں کی تفصیلات طلب کر لیں گئیں ہیں تاکہ مزیدفنڈزکیلئےارکان اسمبلی منصوبےضلعی حکومتوں کےذریعےپی اینڈڈی کوبھیجیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 سے قبل جہاں وفاق کی جانب سے قومی رکن اسمبلیوں کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے فنڈز کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ وہیں پنجاب حکومت نے بھی اپنے ارکان اسمبلیوں کو نوازنے کے لیے پلان مرتب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور پنجاب بھر کے اراکین اسمبلیوں کے حلقوں میں منظور اور غیر منظور شدہ سکیموں کی تفصیلات طلب کی جار ی ہیں۔ اراکین اسمبلیوں کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے ضلعی حکومتیں اپنی سکیمیں پی اینڈ ڈی بورڈ کو بھیجیں گی۔

ذرائع کے مطابق راوں مالی سال ایم پی ایز کے حلقوں کی سکیموں کے لیے دس ارب روپے پہلے سے منظور ہو چکے ہیں، اضافی فنڈز کے اجرا کے لیے ارکان اسمبلی کو جلد از جلد ضلعی حکومتوں کے ذریعے منصوبے پی اینڈ ڈی کو بھیجنے کا اشارہ دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی ارکان اسمبلی کے حلقوں کا بجٹ فوری جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

مزید جاننے کیلئےو یڈیو دیکھیں

مزیدخبریں