ن لیگ مخالف محاذ سرگرم، آصف زرداری، طاہر القادری کی ملاقات طے

27 Dec, 2017 | 01:11 PM

(سعدیہ خان ): نون لیگ مخالف محاذ کے سلسلے میں ملکی سیاست کے اندر ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اعلی سطحی وفد کے ہمراہ 29 دسمبر کو طاہر القادری سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیاست کے بڑے کھلاڑی آصف زرداری اور ڈاکٹر طاہرالقادی میں ایک بار پھر ٹیلی فونک رابطہ ہوا، سابق صدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جمعہ کے روز طاہرالقادری سے ماڈل ٹائون میں ملاقات کریں گے۔ وفد میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ، قمرزمان کائرہ اور رحمان ملک شامل ہوں گے۔ ملاقات میں عوامی تحریک کی 30 دسمبر کی اے پی سی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حصولِ انصاف کیلئے آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا۔

 پیپلزپارٹی کی اعلی سطح مشاورت میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں شہباز شریف کو قانون کی گرفت میں لائے بغیر انصاف ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے بھی طاہرالقادری سے ملاقات کی  اور سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق ہر فیصلے میں ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا،آصف زرداری بھی دو ہفتے قبل طاہرالقادری سے ماڈل ٹاؤن آکر ابتدائی مشاورت کر چکے ہیں ،حکومت مخالف بڑے فیصلوں سے پہلے بڑے کھلاڑیوں کی مشاورت میں تیزی آگئی ۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں