لاہوریوں کیلئے بری خبر، کل مختلف علاقوں میں گیس بند رہے گی

27 Dec, 2017 | 10:24 AM

(شاہد سپرا، ابوبکر شیخ): سوئی ناردرن گیس کمپنی کی دوفیلڈزمیں تکنیکی خرابی 200ملین کیوبک فٹ گیس سسٹم سے نکل گئی مختلف علاقوں میں گیس پریشرکا مسئلہ، کل 28 دسمبرجمعرات کوصبح 10 سے جمعہ 10 بجے تک گیس بند رہے گی۔

ایم ڈی امجد لطیف نے بتایا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گیس قلت کا سامنا ہے، قلعہ گجرسنگھ، لکشمی چوک، میوہسپتال، گوالمنڈی، دیال سنگھ، وکٹوریہ پارک، رائل پارک اور نسبت روڈ کے علاقے متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کمپریسر کے استعمال کو گیس قلت کی اہم وجہ قرار دیا۔

ادھر وحدت روڈ اتفاق کالونی کے رہائشیوں کا سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج۔ مظاہرین نے محکمہ گیس کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر چند روز میں گیس کی سپلائی بحال نہ کی گئی تو محکمہ گیس کے ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دیا جائے گا ۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں