ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ زاید ہسپتال میں مریضوں پر مفت علاج کے دروازے بند

شیخ زاید ہسپتال میں مریضوں پر مفت علاج کے دروازے بند
کیپشن: City42- Shaikh Zayed Hospital
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری): شیخ زاید ہسپتال میں مریضوں کو مفت علاج معالجے کی فراہمی کی محدود پیمانے پر دستیاب سہولت بھی بند کر دی گئی ہے۔ کسی بھی مریض کو مفت علاج اب صرف چیئرمین شیخ زید کی اجازت سے ہی مل سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین شیخ زید ہسپتال نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام انتظامی ڈاکٹرز کے کسی مریض کو علاج معالجے ، ٹیسٹوں اور ادویات کی مفت فراہمی کا اختیار ختم کر دیا ہے۔ چیئرمین شیخ زاید ہسپتال کے جاری کردہ احکامات کے مطابق کوئی انتظامی ڈاکٹر کسی بھی مریض کو نہ تو بیڈ چارجز معاف کرسکتا ہے نہ ہی مفت کلینیکل ٹیسٹ اور ادویات فراہم کر سکتا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق مفت علاج کی فراہمی کا کلی اختیار چیئرمین شیخ زید ہسپتال کے پاس ہوگا، چیئرمین کی اجازت کے بغیر کسی پیچیدہ مرض کے شکار مریض پر سٹڈی کی غرض سے مفت علاج کی فراہمی کا بھی متعلقہ شعبے کا پروفیسر یا کنسلٹنٹ مجاز نہیں ہوگا، اس مقصد کیلئے بھی چیئرمین شیخ زید ہسپتال سے منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگا۔