قومی اسمبلی کے حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی دو دن میں مکمل کرنے کا حکم

27 Aug, 2024 | 11:31 PM

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 گوجرانوالا میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 79 مین 8 فروری کے الیکشن میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کے فیصلے میں کہا کہ ریٹرنگ آفیسر دو روز میں دوبارہ گنتی کرکے فارم 49 جاری کرے گاْ  دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سپریم کورٹ این اے 79 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے متعلق اپنے  فیصلے میں دوبارہ گنتی کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دےچکی ہے، دوبارہ گنتی میں ریٹرنگ افسر مسترد شدہ ووٹوں  کی تعدادکا بھی جائزہ لے اور گنتی کرواکر دو روز میں رپورٹ جمع کرائے۔

آٹھ فروری 2024 کے جنرل الیکشن میں  این اے 79 گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احسان ورک کو کامیاب قرار دیا گیا تھا لیکن  مسلم لیگ ن کے ذوالفقار علی بھنڈر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کر دی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا تھا۔ 

مزیدخبریں