سکولوں میں چھٹیوں کے متعلق اہم خبر

27 Aug, 2024 | 10:52 PM

سٹی42: محکمہ تعلیم سندھ نے سکولوں کی بندش اور چھٹیوں کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں کی وضاحت کر دی۔

 محکمہ تعلیم سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں سکول معمول کے مطابق کھلیں گے، تمام سرکاری  اور نجی سکولوں کی انتظامیہ والدین کے ساتھ رابطہ میں رہیں، سکول بند ہونے یا چھٹی کے حوالے سے فیک نیوز اور قیاس آرائیوں پر دھیان نہ دیا جاۓ۔

 ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے ترجمان نے بتایا  کہ سندھ میں بارش اور ہڑتال کے باعث سکول بند رہنے کی جو افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں،  ان میں کوئی صداقت نہیں۔

مزیدخبریں