ہڑتال؛ جماعت اسلامی ، جمعیت علما اسلام اور پی ٹی آئی ایک پیج پر آ گئیں

27 Aug, 2024 | 10:02 PM

سٹی42: جماعت اسلامی، جمعیت علما اسلام  اور پی ٹی آئی ایک پیج پر آ گئے۔ تاجروں کی کئی تنظیمیں بھی اس پیج پر ہیں۔ یہ پیج 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا ہے۔ 

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی تاجر برادری کی ہڑتال کی حمایت کردی۔ 

 پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت مہنگائی لائی ہے،اشیاء خردنوش ہوں،بجلی گیس کے بل ہوں ہرجگہ صرف مہنگائی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں تازہ الیکشن ہو، مضبوط لیڈر شپ آئے،قبل ازیں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی تاجر برادری کی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔  

 دوسری جانب صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ   نے کہا ہے کہ کل 28 اگست بروز بدھ ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی،حکومت نے ظالمانہ ٹیکس کاقانون واپس ںہ لیا تو آگے2 دن کی ہڑتال کا اعلان کر دیں گے ۔  

فیصل آباد میں جماعت اسلامی نے آج چوک گھنٹہ گھر پر احتجاجی کیمپ لگایا۔  کیمپ کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلع امیر محبوب الزماں بٹ نے کی۔ بظاہر ایسا دیکھا دے رہا ہے کہ جماعت اسلامی  اور اہم  تاجر تنظیمیں کل فیصل آباد میں مکمل ہڑتال کروانے پر متفق ہیں۔ 

مزیدخبریں