سٹی 42: مولانا فضل الرحمان لاہور میں سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچ گئے
ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے تفصیلی ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، چودھری وجاہت حسین بھی موجود تھے ۔ مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت ہوئی
ترجمان جےیوآئی اسلم غوری، حافظ نصیر احرار، مولانا امجد خان، حافظ غضنفر عزیز شریک تھے ۔