سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی
وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہبا شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے بزدلانہ کارروائیاں تھیں جن کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا ۔وزیراعظم نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی اور دہشت گردوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیا