ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان  حملوں کے شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک 

بلوچستان  حملوں کے شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: بلوچستان  میں دہشت گرد حملوں  کے دوران  بہادری سے لڑتے ہوئے جام  شہادت نوش کرنے والے شہدا  کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔  

25/26اگست2024کوبلوچستان کے مختلف علاقوں میں  دہشتگرد حملوں کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے  جامِ شہادت نوش کرنے والے نائیک عبدالمجید شہید (عمر 34سال، ساکن ضلع ڈیرہ غازی خان)،  سپاہی محمد ثقلین شہید(ساکن منگوال ضلع خوشاب)،سپاہی ذیشان اللہ شہید (عمر 22سال، ساکن ضلع پشاور)، سپاہی محمد شہریار شہید(عمر 21سال، ساکن ضلع سرگودھا)، سپاہی غلام محمد شہید (عمر 21سال، ساکن ضلع صحبت پور) اور سپاہی ذاکر خان شہید (عمر26 سال ،ساکن ضلع صحبت پور)  مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے اپنے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک ہوئے ۔

 شہداء کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 آئی ایس  پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی