سٹی 42: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا ( بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سبکدوش ہونے والے چئیرمین گریگ برکلے کی جگہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ جے شاہ نومنبر میں کرکٹ کی عالمی کونسل کی قیادت سنبھالیں گے۔
جے شاہ منگل بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔
35 سالہ جے شاہ 2019 سے بی سی سی آئی کے اعزازی سیکرٹری اور 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئر میں کے طور پر خدمات انجام دے رہےہیں۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کم عمر ترین چیئرمین ہیں۔
آئی سی سی کےچیئرمین گریگ بارکلے نے گزشتہ ہفتے آئی سی سی کی قیادت سے دستبردار ہونےکا اعلان کیا تھا ،ان کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہوگی جس کے بعد نئے آئی سی سی چیئرمین یکم دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
یاد رہے کہ بھارت کے جگ موہن ڈالمیا اور شرد پوار ماضی میں آئی سی سی چیف رہ چکے ہیں۔