ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے : صدر آصف زرداری

دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے : صدر آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات  ہوئی ۔

 ملاقات میں بلوچستان کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

  صدر مملکت  آصف علی زرداری نے  کہا بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات  کیے  جائیں،دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔