پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے

27 Aug, 2024 | 07:43 PM

سٹی42: سوات کے علاقوں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

منگل کی رات کو سوات، مالاکنڈ اور خیبرپختونخوا کے ملحقہ علاقوں سمیت شمال مغربی پاکستان کے کئی علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر نے بتایا کہ زلزلہ تاجکستان اور افغانستان کی سرحد کے علاقہ میں شروع ہوا اور اس کا مرکز  کوہِ ہندوکش کے علاقے میںزمین میں تقریباً 110 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

مینگورہ، باجوڑ، دیر، بونیر، شانگلہ اور کئی دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزیدخبریں