ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں جو ہم کو ڈراناچاہتے ہیں ان کو جلد جواب ملے گا محسن نقوی

Mohsin Naqvi, city42 , Balochistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو ہم کو ڈراناچاہتے ہیں ان کو جلد جواب ملے گا۔دہشت گردوں نے چھپ کر حملہ کیا، بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ میں  پریس کانفرنس کی  جس میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ  نے کہا بلوچستان دکھ میں ہے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ  وفاق صوبے کے ساتھ کھڑا ہے ۔  بلوچستان مین کسی آپریشن کی ضرورت نہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، محسن نقوی

نیوز کانفرنس میں وزیراعلی سرفراز بگٹی  نے صحافیوں کو بتایا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر بلوچستان دکھ میں ہے، مصعوم لوگوں کو اذیت ہوئی ہے اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ آئے ہیں، ان کے ساتھ  تفصیل کے ساتھ  امن و امان کے حوالے سے  تبادلہ خیال ہواہے، ہماری فورس نے ڈٹ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، شہید ہونے والوں کی 53 فیملیز ہماری اپنی ہیں انکے ساتھ ہیں ۔ دہشت گردوں کو تلاش کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا  جو صوبائی حکومت فیصلہ کرے گی، وفاق اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ تمام معاملات کو وزیراعلی دیکھ رہے ہیں ۔

محسن نقوی نے کہا کہ جو کچھ ہوا ہم غمگین ہیں، مل کر سدباب کریں گے۔ انہوں نے کہا،  جو ہم کو ڈرناچاہتے ہیں ان کو جلد جواب ملے گا۔دہشت گردوں نے چھپ کر حملہ کیا،کسی آپریشن کی ضرورت نہیں یہ ایک ایس ایچ او کی مار ہیں۔ بلوچستان بڑا صوبہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی  نے کہا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان تشریف لانا خوش آئند ہے۔ بلوچستان غم کی حالت میں ہے ۔ہمیشہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں غم کی گھڑی میں ساتھ دیا ہے۔ایک فون کال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان تشریف لے آتے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا، "ہم بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی پشت پر کھڑے ہیں۔"وفاقی کابینہ اجلاس کا تھا وزیر اعظم نے کہا یہ میٹنگ چھوڑ کر کوئٹہ جائیں۔"

محسن نقوی نے کہا، سب بلوچستان کے مسائل کی حل چاہتے ہیں ۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کوئی بھی فیصلہ کریں گے اس کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔جو گزشتہ دونوں ہوا اس پر سب غمگین ہیں۔  سب مل کر بلوچستان کے حالات کو ٹھیک کریں گے ۔جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں ہمیں ایسے حملوں سے ڈرایا جائے گا ۔آنے والے دنوں ان دہشتگردوں کو اچھا جواب ملے گا ۔

جو ان کے پیچھے ہیں یہ چھپ کر وارہے ہیں ان کا گھیرا تنگ کریں گے ۔