بسام سلطان : وزیراعلی پنجاب لاہور بحالی پراجیکٹ، ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ موسی رضا کا ماڈل سٹریٹ راج گڑھ کا دورہ ، انفراسٹرکچر ونگ کو مٹیریل ٹسٹنگ اور سروے کروانے کی ہدایت کی۔
موسیٰ رضا نے ماڈل سٹریٹ راج گڑھ کا معائنہ کیا۔ چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ نے بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور موسیٰ رضا نے انفراسٹرکچر ونگ کو میٹریل ٹسٹنگ اور سروے کروانے کی ہدایت کی۔کہا لاہور بحالی پراجیکٹ میں شہر بھر میں ٹوٹ پھوٹ کی شکار کچی گلیوں کی بحالی کی جائے گی۔ ماڈل سٹریٹ کی طرز پر تمام گلیوں میں ٹف ٹائل اور پی سی سی کا کام کیا جائے گا۔ منصوبے سے شہریوں کی بنیادی زندگی میں بہتری آئے گی۔ لاہور بحالی پراجیکٹ میں واسا کا دائرہ کار بھی پورے شہر کی حدود تک بڑھایا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ موسی رضا کا ماڈل سٹریٹ راج گڑھ کا دورہ ،اہم ہدایت
27 Aug, 2024 | 07:00 PM