سٹی42 : سونے کی قیمت میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے۔ ایک تولہ سونامزید 1500 روپے مہنگا کردیا گیا ۔
سونے کی قیمت میں حالیہ دنوں میں مسلسل اضافہ سے جیولرز برادری اضطراب کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ سونے کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ سےمتوسط طبقےکیلئے سونے کے زیورات کی خریداری خواب بن کر رہ گئی.
صوبائی دارالحکومت کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹس میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اضافہ دیکھا گیاہے۔ جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 65 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔
22 قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 43 ہزار 558 روپے،اکیس قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 32 ہزار 488 روپے میں فروخت ہوا۔
سونے کی قیمتیں آئے روز بڑھنے سے جیولرز برادری اضطراب کا شکار ہے۔متوسط طبقہ پریشان ہوکررہ گیاہے۔