اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے وزیراعظم کی حمایت کر دی

27 Aug, 2024 | 06:16 PM

سٹی 42:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین    اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ محمد راغب نعیمی کی ملاقات ہوئی ۔ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے وزیرِ اعظم کے دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے  مکمل خاتمے کے غیر متزلزل عزم پر بھرپور اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا.

ختم نبوت کے معاملے پر  ملاقات میں ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے وزیرِ اعظم کا ختمِ نبوت کے معاملے میں اہم کردار اور اسکے نتیجے میں معاملات کے خوش اسلوبی سے حتمی نتیجے پر پہنچانے پر شکریہ ادا کیا. 

ملاقات میں ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے وزیرِ اعظم کے ملکی معیشت کے استحکام و ترقی کیلئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا. 

مزیدخبریں