ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی امین گنڈا پور کی   پنجاب میں مداخلت،   اپنے حمایت یافتہ  کارکنان کو عہدے دلوانے کی کوشش

علی امین گنڈا پور کی   پنجاب میں مداخلت،   اپنے حمایت یافتہ  کارکنان کو عہدے دلوانے کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سیاسی عہدیداروں کی تبدیلی کے لئے کوشاں  ہیں ۔

پارٹی ذرائع  کے مطابق حماد اظہر کو ہٹوا کر شیخ وقاص اکرم کو لانے کے لیے بانی پی ٹی آئی کو سفارش کی۔علی امین گنڈاپور نے حماد اظہر کو ہٹانے کے لئے متبادل کا نام پیش کیا ۔حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کے اختلافات کے باعث پنجاب میں پارٹی میں اتفاق رائے میں مشکلات تھیں۔شیخ وقاص اکرم کو پنجاب کا صدر بنانے کے لئے علی امین اور شبلی فراز بانی پی ٹی آئی کو قائل کر رہے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب میں متبادل عہدیداروں کو کے پی کے ہاوس میں رہائش اور مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔ علی امین نے  بانی پی ٹی کو پیغام  میں کہا ہے کہ میاں اسلم اقبال پارٹی کو متحد نہ رکھ سکیں گے۔ حماد اظہر کے نام پر تحفظات ہیں اس لئے متبادل نام ہونا چاہیے ۔