لاہورمیں گراں فروشی پر2افراد گرفتار،2دکانیں سیل جبکہ6مقدمات درج

27 Aug, 2024 | 05:57 PM

Ansa Awais

بسام سلطان : ضلعی انتظامیہ لاہور گراں فروشی پر قابو پانے کے لئے متحرک،زائد قیمتوں پر اشیا فروخت کرنے پر2افراد گرفتار،2دکانیں سیل،6مقدمات درج کرائے گئے۔

 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیوں کے دوران مہنگی اشیا بیچنے پر 2افراد گرفتار کیے گئے۔2 دکانیں سیل کی گئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1568 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔6 مقدمات کا اندراج کرایا گیا جبکہ گراں فروشوں کو 138 خلاف ورزیوں پر 8 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے مطابق روٹی کی قیمت 14 روپے پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پھل و سبزی فروشوں کو وارننگز دی جا رہی ہیں۔ شہریوں کواشیاء خور ونوش میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے کاوشیں جاری ہیں۔

مزیدخبریں