ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، امریکی سفارتخانہ کا بیان

Counter terrorism war, The United States Embassy in Islamabad, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  امریکہ نے بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلام آباد میں  امریکی سفارتخانہ کے ترجمان جوناتھن لالئی نے منگل کے روز امریکی حکومت کی جانب سے  بلوچستان میں ہونے  والے دہشتگرد حملوں کا نشانہ بننے والوں کے خاندانوں سے اظہار ِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل گزشتہ روز کے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور پیاروں کے لیے غمزدہ ہیں.

امریکی سفارتخانہ کے ترجمان جوناتھن لالئی نے کہا کہ امریکہ گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔  ان حملوں میں سیکورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔  موسٰی خیل میں  23معصوم شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔ 

سفارتخانیہ کے ترجمان نے کہا کہ  امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔