انسداد دہشتگردی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزارت خارجہ

27 Aug, 2024 | 05:37 PM

سٹی42: عوامی جمہوریہ چین نے بلوچستان میں دہشتگردی کے حالی ہواقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے  ان دہشت گرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ 

منگل کے روز  اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران  ترجمان لین جیان نے کہا کہ ہم بلوچستان میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ہم نے ان رپورٹوں کو دیکھا اور نوٹ کیا ہے،ہم دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ میں نمائندہ بیجنگ ڈیلی کے سوال کر ترجمان چینی وزارت خارجہ لن جیان نے  کہا کہ  ہم ان دہشت گرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ  چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مضبوط کھڑا ہے۔  ہم انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پیش رفت کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم سماجی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی و سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کو تیار ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ خطے میں امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔

مزیدخبریں