فتنہ الخوارج کو انتشار اور بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، شہباز شریف 

27 Aug, 2024 | 05:31 PM

 سٹی42: وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے  وادی تیراہ،ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج، نام نہاد لشکر اسلام اور جماعت الاحرار کے دھشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن  میں کہا ہے کہ  فتنہ الخوارج کو کسی صورت ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے.

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس امر پر اطمان کا اظہار کیا کہ افواجِ پاکستان کے بہادر افسران  اور  جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی لیڈروں سمیت 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور گیارہ کو زخمی کرکے گرفتار کیا. 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے افواجِ پاکستان کے جوانوں کو میں اور پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔  ملک میں امن کے قیام کیلئے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں.

وزیرِ اعظم نے کہا دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. دہشتگردی کے ملک سے خاتمے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. 

مزیدخبریں