ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے، آصف علی زرداری

President Asif Ali Zardari, City42, Tirah operation, Terrorists killed, intelligence based operation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:صدر آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاکستان آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

ایوانِ صدر سے آج جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نےخیبر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر  فتہِ خوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کر کے پچیس دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

  افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈرنے اس آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں کے شہید ہونے  والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان مادر ِوطن کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات  اور ان کے  ورثاء کے لیےصبر جمیل کی دعا کی۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ ملک کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔  انہوں نے کہا  کہ سیکورٹی فورسز نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔