حسن علی : صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین سے 13ممالک کے اعزازی قونصل جنرلز کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بات چیت کی گئی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے 13ممالک کے اعزازی قونصل جنرلز نے ملاقات میں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا۔ شافع حسین نے کہاکہ پنجاب میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے انتہائی سازگار ماحول موجود ہے۔سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں۔ چین کی کمپنی اسی سال پنجاب میں سولر انرجی کاپلانٹ لگائے گی۔ اعزازی قونصل جنرلز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ملاقات کرنے والوں میں آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل سرمد آمین، نیدر لینڈ کی عاصمہ، اٹلی کے منیر اقبال، موریطانیہ کے شاہدستی، تاجکستان کے نذیر پراچہ، ناروے کے نوید فرید، کوسوو کے زاہد انجم سمیت دیگر شامل تھے۔