سٹی 42 :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کامیاب آپریشن کرکے فتنہ الخوارج کے 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 4 سپاہیوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا گیا۔سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔