طیب سیف: بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر توجہ دینے کی بجائے قائدین میں عہدوں کی لڑائی عروج پرپہنچ گئی ،ذرائع کے مطابق عہدوں کے حصول کیلئے قائدین کے ساتھ ساتھ کارکنان بھی حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ پارٹی قیادت کی اختلافات ختم کرنے اور سب کو خوش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
پی ٹی آئی قیادت کی طرف سےتین صوبوں پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان میں تنظیمی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے،پی ٹی آئی میں عہدوں کے حصول کیلئے لڑائی شروع ہوچکی ہے،قائدین کے ساتھ کارکنان بھی عہدوں کے حصول کیلئے میدان میں آگئے ہیں۔
پارٹی قیادت کی جانب سے اختلافات ختم کرنے اور سب کو خوش کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔پارٹی کے عہدے رکھنے والے ممبران اسمبلی سے عہدے لیکر کارکنان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب کو تین اور کے پی کے کو چار ریجنز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بلوچستان میں بھی اختلافات کے باعث تنظیم سازی نئے سرے سے ہو گی۔
ضرورپڑھیں:سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں 80کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان
تینوں صوبوں میں ریجنل کے ساتھ ساتھ صوبائی عہدے بھی کارکنان کو دیے جائیں گے، پنجاب کو جنوبی شمالی اور وسطی خیبرپختونخوا کو پشاور ہزارہ ٹرائیبل ایریا اور ساؤ تھ میں تقسیم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سال سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں ،پی ٹی آئی ابھی تک ان کی رہائی کیلئے کوئی بھی قابل ذکر احتجاج نہیں کرسکی ۔اب بھی ایسا ہی ہورہا کہ کہ عمران خان کی رہائی کے بجائے عہدوں کے حصول کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔