ویب ڈیسک: دنیا میں ویسے تو متعدد کمپنیاں سمارٹ فونز تیار کرتی ہیں مگر ایپل کے آئی فونز کو دنیا میں سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے،اسی وجہ سے ہر سال دنیا میں کروڑوں لوگ نئے آئی فونز کی لانچنگ کا بے صبری سے انتظار کرتے رہتےہیں۔
اس سال 2024میںایپل کی طرف سےآئی فون16سیریز کو متعارف کیا جانا ہےاور اب اسکی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے،عالمی میڈیا کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز 10 ستمبر 2024کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔
ایپل کیجانب سے عموماً ستمبر کے دوسرے ہفتے نئے آئی فونز کو پیش کیا جائے گا،رپورٹ کے مطابق ایونٹ میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس کے ساتھ ایپل واچ سیریز10 ایپل واچ ایس ای اور ایپل واچ الٹرا 3 جیسی ڈیوائسز بھی متعارف کرائی جائیں گی۔
آئی فون 16 پلس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ آئی فون 16 پرو 6.3 انچ جبکہ آئی فون 16 پرو میکس 6.9 انچ کے ڈسپلے سے لیس ہوگا۔