ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ماحولیات  کا کریک ڈاون ، 22 چربی پگھلانے والے یونٹس مسمار،58 سیل

 محکمہ ماحولیات  کا کریک ڈاون ، 22 چربی پگھلانے والے یونٹس مسمار،58 سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راو دلشاد: سینیئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر ادارہ ماحولیات پنجاب نے بڑے کریک ڈاؤن کا دوبارہ آغاز کردیا، ،22چربی پگھلانے کے یونٹس مسمار 44 کیخلاف ایف آئی آر درج، 58 یونٹس سیل کردئیے گئے ۔

محکمہ ماحولیات نے اینٹی سموگ کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع میں 22چربی پگھلانے کے یونٹس مسمار 44 کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر 58 یونٹس کو سربمہر کردیا۔ لاہور میں 20 یونٹس سیل کئے گئے جبکہ لاہور قصور روڑ پر 22 کارخانوں کو مسمار کیا گیا اور 14 کو سیل کیاگیا ہے۔

 کارروائیاں ماحول کو آلودہ کرنے اور پلاسٹک ویسٹ ، کچرا ، ریگزین ، پرانے جوتے اور کپڑے وغیرہ بطور ایندھن استعمال کرنے پر کی گئیں۔