ہائیکورٹ کا ملزمہ آمنہ عروج کی دوبارہ تفصیلی میڈکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم

27 Aug, 2024 | 03:34 PM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمر کےاغوا کی ملزمہ کےمیڈیکل کرانے کاکیس، ملزمہ آمنہ عروج اوراس پرپولیس تشددبارےمیڈیکل رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتےآئندہ سماعت پردوبارہ تفصیلی میڈکل رپورٹ پیش کرنےکا حکم دیا،عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کےجسم پرزخم کےنشانات کی نوعیت اوران کی عمربارےآئندہ سماعت پرآگاہ کیاجائے ۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے ملزمہ آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی کی درخواست پر سماعت کی،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل نے ڈاکٹر کیجانب سےمیڈکل رپورٹ عدالت پیش کی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزمہ پر تشدد کے نشانات ہیں، درخواست میں آئی جی جیل ، سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کی جانب سے شدید جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد کے باعث آمنہ عروج شدید اندرونی و بیرونی چوٹوں کا شکار ہیں،درخواست گزارنےاستدعا کی  کہ آمنہ عروج کا میڈیکل کروانے کا حکم جاری کیا جائے۔

مزیدخبریں