ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھوٹے شہروں کی سنی گئی

چھوٹے شہروں کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راو دلشاد: وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت نئے بلدیاتی ایکٹ کی تیاری کے حوالے سے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن، ٹاون کارپوریشن اور میونسپل کمیٹی کے دائرہ کار پر غور کیاگیا
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل نے شرکت کی۔ جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشد بیگ نے مجوزہ بلدیاتی ایکٹ پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہاہےکہ سات لاکھ سے زائد آبادی والے شہر کو بگ سٹی قرار دینے کی تجویز دی ہے۔پہلی دفعہ تحصیل کونسل کا قیام تجویز کیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ حدبندی کے عمل کے بعد یونین کونسلز کی اصل تعداد کا تعین ہوگا۔خواتین، اقلیتوں، کسانوں،ورکرز اور نوجوانوں کی بھی نمائندگی ہوگی۔ ترمیمی بلدیاتی قانون میں مقامی حکومتوں کو زیادہ بااختیار بنائیں گے۔