ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی انسٹا اسٹوری وائرل

پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی انسٹا اسٹوری وائرل
کیپشن: Natasa Stankovic
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور  ان کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کے درمیان علیحدگی کی وجہ سامنے  آنے کے بعد اب سربین ماڈل کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نتاشا اسٹینکوویچ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ ہاردک کی شخصیت تھی جو طلاق کی وجہ بنی، ہاردک بہت غصے والے انسان اور خود پسندی کا شکار تھے۔

نتاشا اسٹینکوویچ نے انسٹاگرام پر محبت سے متعلق ذو معنی اسٹوری شیئر کی ہے,جس میں لکھا ’’ محبت دوسروں کی توہین کرنے کا نام نہیں، محبت صابر اور مہربان ہوتی ہے، محبت نہ دوسروں کی غلطیوں کا حساب رکھتی ہے اور نہ ہی مغرور اور تکبر والی ہوتی ہے، محبت کرنے والے شخص کو جلد غصہ بھی نہیں آتا۔

  نتاشا  نےسٹوری میں مزید لکھا’’محبت تحفظ فراہم کرتی ہے، ہمیشہ اعتماد کرتی اورپرامید ہوتی ہے، محبت کبھی بھی ناکام نہیں ہوتی‘‘۔ 

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا اورسربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے۔

گزشتہ ماہ 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔