ویب ڈیسک: بلوچستان میں دہشتگرد حملوں میں شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کو سپردخاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 29سالہ کیپٹن محمد علی قریشی شہید کو لاہورمیں سپردخاک کیاگیا، کیپٹن محمد علی قریشی کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہورشریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 27سالہ نائیک عطاء اللہ شہید کو مردان میں سپرد خاک کیاگیا، 26سالہ سپاہی محمد سلیم شہید کو میانوالی میں جبکہ 26 سالہ سپاہی محمد یاسربشیر شہید کو ملتان میں سپردخاک کیاگیا ۔
آئی ایس پی آر کابتاناہے کہ دیگر شہداء کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں میں 14 جوان شہید ہوگئے تھے۔