بھکاری مافیا  کےسرپرستوں کے خلاف شکنجہ سخت، قانون میں ترامیم منظور 

27 Aug, 2024 | 02:27 PM

 قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے بھکاری مافیا چیفس کے گرد شکنجہ سخت کر دیا

انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم منظور؛ بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ۔ پنجاب کابینہ نے The Punjab Vagrancy Ordinance 1958میں اہم ترامیم منظور کر لیں۔کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے مافیا چیف کو 3 سال قید اور 1 لاکھ سے 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر مذید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی

ایک سے زائد لوگوں سے بھیک منگوانے والے کو 3 سے 5 سے سال قید اور 3 سے 5 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہونگے۔بچوں سے بھیک منگوانے والے مافیا چیف کو 5 سے 7 سال قید اور 5 لاکھ سے 7 لاکھ جرمانہ ہوگا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پرمزید 1 سال قید کی سزا ہوگی۔کسی بچے یا بڑے کو جبری معذور کر کے بھیک منگوانے والے کو 7 سے 10 سال قید اور 10 لاکھ سے 20 لاکھ جرمانہ ہوگا

مزیدخبریں