دْرِنایاب : سابق نگران حکومت کا ایک اور اہم پراجیکٹ شروع ، قذافی اسٹیڈیم رین واٹر مینجمنٹ سسٹم پراجیکٹ میں بڑی پیشرفت ، واسا نے چالیس لاکھ گیلن سٹوریج کے انڈر گراونڈ واٹر ٹینک کا کام شروع کردیا ۔
منصوبے کے ٹینڈر میں دو کمپنیوں نے حصہ لیا کم بڈ پر حبیب کنسٹرکشن سروسز نے کام حاصل کیا ۔ کنٹریکٹرز نے بھاری مشینری لگا کر درجنوں ڈمپرز کے زریعے کھدائی کا کام شروع کیا ۔ واسا نے ایک ایکڑ پر محیط واٹر ٹینک کے مقام پر بائس فٹ گہرائی کے لئے مٹی نکالنے کا آغاز کردیا ہے۔ ڈائریکٹر کنسٹرکشن واسا کے مطابق چالیس لاکھ گیلن واٹر ٹینک کا کام دسمبر میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ ڈائریکٹر کنسٹرکشن کے مطابق منصوبے پر ایک ارب بارہ کروڑ لاگت آئے گی ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر عثمان بابر کا کہنا ہے کہ سٹوریج واٹر سپورٹس گراونڈز ، قذافی اسٹیڈیم کی آبیاری کے کام بھی آئے گا ۔ نشیبی علاقوں کا پانی بھی واٹر ٹینک میں سٹور کیا جاسکے گا ۔ واٹر ٹینک سے پانی فورس مین لائن کے زریعے گلبرگ ڈرین میں بھی ڈالا جاسکے گا ۔
لاہور میں سابق نگران حکومت کا میگا پراجیکٹ دوبارہ شروع
27 Aug, 2024 | 02:24 PM