پی ایچ اے  نے انڈر پاسز اور پل  کو لیز پر دینے کا فیصلہ کرلیا 

27 Aug, 2024 | 02:21 PM

 درنایاب: پی ایچ اے نے انڈر پاسز اور پیڈیسٹرین بریجز سے آمدن کے حصول کے لئے مارکیٹنگ مقاصد کے لئے لیز پر دینے کا فیصلہ کرلیا ۔
شہر کے انڈر پاسز اور پیدل چلنے والوں کے لئے بنائے گئے پلوں کو منافع بخش بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ پی ایچ اے شہر کے گیارہ انڈر پاسز کو کاروباری تشہیر کے لئے لیز پر دیا جائے گا ۔ انڈرپاسز میں ڈاکٹر ہسپتال، جناح ہسپتال، پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس، دھرم پورہ اور مسلم ٹاؤن انڈرپاسز شامل ہیں ۔ فیروزپور روڈ، ایف سی کالج، جیل روڈ، مال روڈ، گلاب دیوی اور فردوس مارکیٹ انڈرپاسز بھی نیلام کیے جائیں گے ۔ پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گئے گیارہ اوور ہیڈ بریجز کو بھی لیز پر دیا جائے گا ۔ کینال روڈ، سید مراتب علی روڈ، چار نمبر گیٹ پنجاب یونیورسٹی اور جناح ہسپتال کے پلوں کی نیلامی ہو گی ۔

 وفاقی کالونی، جوہر ٹاؤن ایچ بلاک، ایوان قائداعظم اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پلوں کو بھی نیلام کیا جائے گا ۔ انڈرپاسز اور پلوں کی نیلامی سے پی ایچ اے کو آٹھ کروڑ سے زائد آمدن حاصل ہو گی ۔ پی ایچ اے نے مالی سال 24-2023 میں اڑھائی ارب روپے کا تاریخی ریونیو حاصل کیا تھا ۔

مزیدخبریں