سپیشل افراد کے لیے ہمت کارڈ،65 ہزارخصوصی افراد کو اے ٹی ایم کارڈ ملے گا

27 Aug, 2024 | 02:11 PM

 راو دلشاد:  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ہر کمزور طبقے کی آواز بن گئیں۔سپیشل افراد کے لیے ہمت کارڈ محکمہ سوشل ویلفیئر اور بنک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پردستخط ہوئے  ،وزیراعلی مریم نواز بھی موجود تھیں ۔

ایم او یو پر سیکریٹری سوشل ویلفیئر جاید محمود اختراور بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کئے۔بنک آف پنجاب65ہزار سپیشل افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا

پنجاب بھر میں سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کئے جائیںگے۔پہلے مرحلے میں 40ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہونگے۔مستحق خصوصی افراد کے لئے ہمت کارڈ میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مختص کیے گئے ۔مستحق خصوصی افراد کی معاونت کے لئے مخصوص ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کردی گئی 

مزیدخبریں