ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاورشیئرنگ تنازع ، سائلین کے 6100 کیس لٹک گئے

 ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاورشیئرنگ تنازع ، سائلین کے 6100 کیس لٹک گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاورشیئرنگ تنازع ، صوبائی محتسب نہ ہونے کی وجہ سے مختلف صوبائی محکموں کے خلاف سائلین کے 6100 کیس لٹک گئے۔

 پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان پنجاب میں پاور شئیرنگ کے تنازعہ پر پنجاب حکومت دو ماہ گزر جانے کے باوجود بھی صوبائی محتسب کی تعیناتی نہ کر سکی۔ سابق صوبائی محتسب میجر ریٹائیرڈ اعظم سلیمان کی عہدے کی معیاد 30 جون کو ختم ہوئی، صوبائی محتسب نہ ہونے کی وجہ سے مختلف صوبائی محکموں کیخلاف سائلین کے 6100 کیس لٹک گئے ہیں ۔ صوبائی محتسب کی سیٹ پر پی پی پی اپنی پسند کا افسر تعینات کروانا چاہتی ہے،پی پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی محتسب آئینی سیٹ ہے، گورنر صوبائی محتسب کے فیصلوں کیخلاف اپیل سننے کی مجاز اتھارٹی ہے۔ ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی محتسب کی تعیناتی وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے، صوبائی محتسب محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ماتحت ہے۔

Ansa Awais

Content Writer