ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ لٹریسی کے ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں کے حصول کیلئے خوار

 محکمہ لٹریسی کے ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں کے حصول کیلئے خوار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : محکمہ لٹریسی میں مختلف پروجیکٹس کیلئے بھرتی تین سو سے زائد ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں کے حصول کیلئے خوار ہوکررہ گئے۔

 محکمہ لٹریسی میں مختلف پروجیکٹس کیلئے بھرتی ملازمین تنخواہوں کے حصول کیلئے خوار ہورہے ہیں ،سینکڑوں ملازمین گزشتہ دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔افسران و ملازمین کو جولائی اور اگست کی تنخواہیں تاحال جاری نہ ہونےپر سراپا احتجاج ہیں۔ذرائع کے مطابق تین سو سے زائد ہیڈ آفس کے افسران ، فیلڈ افسران اور ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔کابینہ سے منظوری نہ ملنے کی وجہ سے پروجیکٹس کے ملازمین تنخواہیں نہیں مل سکی۔حکام کے مطابق پروجیکٹ میں توسیع ملنے کے بعد ہی تنخواہیں جاری ہوں گی۔

Ansa Awais

Content Writer