ٹریفک پولیس کا کارنامہ، ہیلمٹ نہ پہننے پر کار سوار کا چالان کردیا

27 Aug, 2024 | 01:11 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: بھارت میں  ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ نہ پہننے پر کار سوار کا چالان کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع رام پور کے رہائشی توشار سکسینہ نامی شخص کے ساتھ پیش آیا جہاں ٹریفک پولیس نے توشارکو گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ نہ پہننے پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا جسے دیکھ کر وہ بھی دنگ رہ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  توشار کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں کبھی نہیں گیا لیکن اسے نوئیڈا پولیس نے بغیر ہیلمٹ کے گاڑی چلانے پر  ایک ہزار کا جرمانہ کر دیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق ابتدائی طور پر توشار سکسینہ کو موبائل پر ایک ٹیکسٹ میسج موصول ہوا جس میں اسے جرمانے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا لیکن توشار نے اسے غلطی سمجھ کر نظر انداز کر دیا۔تاہم معاملات اس وقت سنگین ہو گئے جب توشار کو میسج کے بعد ایک ای میل اور ایک اور پیغام موصول ہوا جس میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا تو اسے عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔

متاثرہ بھارتی شہری نے نوئیڈا ٹریفک پولیس سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور جرمانے کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا ہی واقعہ بھارت میں پہلے بھی پیش آچکا ہے اور ایک گاڑی کے ڈرائیور کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں