سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل؟ وزیر تعلیم سے اہم مطالبہ

27 Aug, 2024 | 12:56 PM

جنید ریاض: گرینڈ ٹیچرز الائنس کاوزیر تعلیم سے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ،صوبائی صدر کاشف شہزاد نے کہاسکولوں کی پرائیویٹ شعبہ کو حوالگی ،اے ای اوز کی مستقلی کی جائے۔

گرینڈ ٹیچرز الائنس نے ٹائم سکیل پرموشن،ان سروس پرموشن اورپےاینڈ پروٹیکشن کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا،بشیر وڑائچ کا کہناتھا ٹرانسفرپالیسی کی خامیوں دور کرنے کے ساتھ اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں ختم کی جائیں۔

صوبائی صدر کاشف شہزاد نے کہا سائنس و کمپیوٹر لیب کی اپ گریڈیشن اور ہیڈ ٹیچرالاونس میں اضافہ کیا جائے،گرینڈ ٹیچرز الائنس نے مسائل کے حل کے لئے وزیر تعلیم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔

مزیدخبریں