ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمن آباد ، سسرالیوں کا بہو پر تشدد اور زہر دینے کی کوشش

سمن آباد ، سسرالیوں کا بہو پر تشدد اور زہر دینے کی کوشش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : سمن آباد کے علاقے میں سسرالیوں کا بہو پر تشدد اور زہر دینے کی کوشش، مدد کو جانیوالے لڑکی کے بھائیوں کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔
 سسرالیوں کا بہو پر تشدد جاں سے مارنے کی کوشش کرنے کے معاملے پرسمن آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق اقراء ریاض کے خاوند زوہیب اور دیور ریاض نے زبردستی زہر پلایا۔ ایف آئی آر کے مطابق اطلاع ملنے پر اقراء کے بھائی اور والد بیٹی کے سسرال پہنچے تو ملزمان زوہیب اور ریاض نے ان پر چھریوں سے حملہ کردیا۔ چھریوں کے وار سے لڑکی کے بھائی جنید اور اویس زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمی بھائیوں اور لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزمان کو بھی جلد گرفتارکر لیا جائیگا۔

Ansa Awais

Content Writer